Friday, January 9, 2015

راکٹ حملوں اور فائرنگ میں پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید

راکٹ حملوں اور فائرنگ میں پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید

گوادر، ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) دومختلف مقامات پر راکٹ حملوں اور فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے سنسرمیں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ حملے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کردیاگیاجبکہ سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاتاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
اُدھر اورکزئی ایجنسی میں کالیاہیڈکوارٹرپر راکٹ حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔

No comments:

Post a Comment