امریکی
ادارے پینٹاگون کی طرف سے ایک بار پھر الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان
قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران مخصوص گروپوں کی مدد
کرتے ہوئے ان کو نشانہ نہیں بنا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے پریس
سیکریٹری جان کربی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں
دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہمیشہ سے ہی امریکہ کیلئے تشویش کا باعث رہی ہیں اور ہم یہ معاملہ مسلسل پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔
امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ پناہ گاہیں پاکستان کیلئے بھی اتنی ہی خطرناک
ہیں جتنی ہمارے لئے، کیونکہ یہی گروپس پاکستان کیخلاف آ گے جا کر کاروائیاں
کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 2013 اور 2014 میں پاکستانی اداروں کی
دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کا قریبی جائزہ لیا اور ہم سمجھتے ہیں کہ
دہشتگردوں کی مدد کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکی۔
اس سے
قبل بھی امریکی فوجی ہیڈکوارٹر کی طرف سے ایسی ہی رپورٹ شائع کی جا چکی ہے
جس کو پاکستان کی طرف
سے یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment